ایشیا کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت کے ریکارڈ اور اعداد و شمارکیا بتا رہے ہیں ؟

ایشیا کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت کے ریکارڈ اور اعداد و شمارکیا بتا رہے ہیں ؟

اب تک بھارت 8 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا 6 اور پاکستان 2 مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت کے ریکارڈ اور اعداد و شمارکیا بتا رہے ہیں ؟

Webdesk

|

12 Sep 2025

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیا کپ کا آغاز ہوچکا ہے جہاں آج پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹورنامنٹ ماضی کی بات کی جائے تو صرف 3 ٹیمیں ہی جیتتی چلی آئی ہیں جن میں پاکستان بھارت اور سری لنکا شامل ہیں۔ ان تین ٹیموں میں سب سے زیادہ مرتبہ ایشیا کپ بھارت نے جیتا ہے۔

اب تک بھارت 8 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا 6 اور پاکستان 2 مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ 2000 میں معین خان اور دوسری مرتبہ 2012 میں مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیتا تھا اور دونوں مرتبہ پاکستان ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے فارمیٹ میں جیتا تھا۔

2000 میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں محمد یوسف ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے، اس سال یہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بنگلادیش نے کی تھی۔

پاکستان نے بنگلادیش کو 2012 کے ایشیا کپ کے فائنل میں 2 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹس عمر گل نے حاصل کی تھیں جبکہ سب سے زیادہ رنز ویرات کوہلی نے بنائے تھے۔

واضح رہے کہ 2014 کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ ہر مرتبہ ایک بار ون ڈے اور اگلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!