ایشیا کپ سپر فور، بھارت سے مقابلے کیلیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم سامنے آگئی

ایشیا کپ سپر فور، بھارت سے مقابلے کیلیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم سامنے آگئی

دبئی میں آج دونوں ٹیموں کے درمیاں ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا
ایشیا کپ سپر فور، بھارت سے مقابلے کیلیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2025

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے اہم ترین میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھ دن قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے اس بڑے مقابلے کے لیے 12 کھلاڑی شارٹ لسٹ کیے ہیں تاہم خوشدل شاہ کے حتمی ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر صوفیان مقیم ممکنہ طور پر باہر ہوں گے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان آغا کی حکمتِ عملی بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے خلاف اسپن کے بجائے فاسٹ بولنگ پر انحصار کرنے کی ہے۔

امکان ہے کہ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کریں گے، جب کہ اسپن شعبے میں ابرار احمد، محمد نواز اور صائم ایوب موجود ہوں گے۔ اوپننگ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کریں گے، جب کہ فارم کے مسائل سے دوچار صائم ایوب کو مڈل آرڈر میں بھیجا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان دو فاسٹ بولرز اور دو اسپیشلسٹ اسپنرز کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم یوں ہے:

صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حریس (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!