ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Webdesk
|
21 Sep 2025
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ۔
123 کے مجموعی اسکور پر ابھیشیک شرما ابرار کا شکار بنے، انہوں نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز بنائے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 15 رنز بنا کر 21 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔ان کی وکٹ ہاردک پانڈیا نے لی۔فخر کے آؤٹ ہونے کے فیصلے کوصارفین نے متنازع قرار دے دیا۔
فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 93 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر صائم ایوب 21 رنز بنا کر دوبے کی گیند پرپویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں، پاکستانی ٹیم میں آج فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔
دونوں ٹیموں کے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔ آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ ایک دوسرے کو نظر انداز کیا۔
Comments
0 comment