ایشیاء کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف

ایشیاء کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف

صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔
ایشیاء کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف

Webdesk

|

21 Sep 2025

دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب فخر زمان  15 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔

صاحبزادہ فرحان نے 10 اوور کی تیسری گیند پر پٹیل کو چھکا لگا کر 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان نے 100 رنز 11.2 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر مکمل کئے، جبکہ پاکستان کی تیسری وکٹ 14ویں اوور کی پہلی گیند پر گری، جب حسین طلعت وکٹ کے پیچھے کیچ آٹ ہوکر روانہ ہوئے۔

چوتھی وکٹ صاحبزادہ فرحان کی گری ، وہ 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، یوں پاکستان کے 115 پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے 20 اوور مکمل ہونے پر 5وکٹوں کے نقصان 171رنز اسکور کئے۔

واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!