ایشین ہاکی چیمپئن شپ، بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئن شپ، بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی

پاکستان نے ایک جبکہ بھارت نے دو گول کر کے فتح اپنے نام کی
ایشین ہاکی چیمپئن شپ، بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2024

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور روایتی حریف کو ٹف ٹائم دیا۔ ایونٹ میں یہ پاکستان کی پہلی ناکامی ہے۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دونوں گولز کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے گول کیا تاہم پورے میچ کے دوران پاکستان نے قیمتی اور اہم مواقع ضائع کیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!