ایشیز: انگلینڈ کا دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر

ایشیز: انگلینڈ کا دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر

پرتھ ٹیسٹ میں دو دن میں شکست کھانے والی انگلینڈ کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
ایشیز: انگلینڈ کا دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر

Webdesk

|

3 Dec 2025

ایشیز: انگلینڈ نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں دو دن میں شکست کھانے والی انگلینڈ کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری مسائل کا شکار ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جگہ بیٹنگ آل راؤنڈر ول جیکس کو دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے لیے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس آف اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔

تین سال بعد ول جیکس کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے دسمبر 2022 میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ڈیبیو کیا تھا اور مجموی طور پر 89 رنز بنانے کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، ول جیکس، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!