اظہر محمود بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے

اظہر محمود بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے

کپتان ہونے کی صورت میں بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں
اظہر محمود بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے

Webdesk

|

18 Aug 2026

لاہور:  پاکستان کے سابق آل رانڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کھل کر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور کرکٹ تجزیہ کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے واحد سپر اسٹار بلے باز کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور انہیں وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔اظہر محمود نے کہا کہ بابر انتہائی شرمیلے مزاج کے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد بابر کے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران تقریبا پانچ ماہ تک ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اظہر محمود کے مطابق بابر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے سے خاصے دل برداشتہ تھے۔

اظہر محمود نے کہا کہ بابر میں کچھ خامیاں ضرور ہیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے تاہم وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق کپتان ہونے کی صورت میں بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد بعض اوقات تنقید کے باعث خود کو محدود کر لیتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!