ایک موبائل کی خاطر، کراچی میں سال کا دوسرا شہری مزاحمت پر قتل
ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے باہر قتل ہونے والا نوجوان محنت کش تھا جو اپنے چھ ماہ کے بچے اور بیوی کی کفالت کرتا تھا۔
ڈائیلاگ پاکستان نے ساحل کے محلے میں جاکر اُس کے اہل خانہ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وہ شدت غم سے نڈھال تھے اور کوئی بھی بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔
ساحل کراچی کا وہ بدقسمت نوجوان ہے جسے سال نو کے تیسرے روز قتل کیا گیا، یوں وہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا کراچی کا دوسری شہری بن گیا ہے۔
متوفی کی ساس نے بتایا کہ ساحل گھر کے باہر بیٹھا موبائل استعمال کررہا تھا، مسلح افراد آئے انہوں نے موبائل چھینا جس پر اُس نے مزاحمت کی تو انہوں نے سینے پر ایک گولی ماری اور چلے گئے۔
پڑوسیوں کے مطابق ساحل محنت کش تھا اور مزدوری کر کے اپنے 6 ماہ کے بچے اور اہلیہ کا پیٹ پال رہا تھا۔
Comments
0 comment