100 بھارتی امریکا سے ڈی پورٹ

100 بھارتی امریکا سے ڈی پورٹ

امریکی فوج کا طیارہ بھارتیوں کو کے کر دہلی پہنچ گیا
100 بھارتی امریکا سے ڈی پورٹ

Webdesk

|

5 Feb 2025

ٹرمپ کے غیر قانونی تارکین سے متعلق فیصلے کے بعد بھارت کے 100 باشندوں کو امریکا سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

بھارتی شہریوں کو امریکا کے فوجی طیارے میں ڈی پورٹ کیا گیا اور بدھ کے روز طیارہ 100 سے زائد بھارتیوں کو لے کر دہلی پہنچا۔

یہ امر اس بات کا اشارہ ہے کہ جن ممالک کے رہنماؤں سے صدر ٹرمپ کے قریبی تعلقات ہیں، وہ بھی ان کی امیگریشن کریک ڈاؤن سے محفوظ نہیں رہیں گے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی امریکی فوجی طیارے کا بھارت میں لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کے لیے یہ پہلا استعمال ہے۔ بھارت، امریکا میں غیر قانونی امیگریشن کے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد بھارتیوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے عہدیداروں، جن کے صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارت دیگر ممالک کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے اور انہوں نے عوامی طور پر ڈیپورٹیز کو قبول کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

لیکن ریاست پنجاب کی ریاستی حکومت کے ایک وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے غیر قانونی امیگریشن پر مسٹر ٹرمپ کے سخت موقف پر تنقید کی اور تجویز دی کہ مسٹر مودی کی حکومت کو ان کے خلاف مزاحمت کے لیے مزید اقدامات کرنے چایئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!