13 سالہ بچی کے ساتھ 30 افراد کی جنسی زیادتی

13 سالہ بچی کے ساتھ 30 افراد کی جنسی زیادتی

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہلِ خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔
13 سالہ بچی کے ساتھ 30 افراد کی جنسی زیادتی

Webdesk

|

8 Jul 2026

ممبئی: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہلِ خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اغوا کاروں نے زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے مجھے شراب پینے پر بھی مجبور کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی کو مقامی رکشہ ڈرائیور نے اغوا کر کے ایک ہوٹل کے مالک کو فروخت کر دیا۔

جس کے بعد اسے متعدد غیر قانونی ہوٹلوں کے آپریٹرز کے پاس پہنچایا گیا اور اغوا کے بعد 5 دن کے دوران مبینہ طور پر 30 سے زائد افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے اور اب تک متعدد ہوٹل مالکان اور مینیجرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جو اس کیس سے براہِ راست منسلک ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!