20 سال تک کومے میں رہنے والے سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

20 سال تک کومے میں رہنے والے سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

شہزادہ خالد بن طلال کے صاحبزادے تھے اور وہ 2005 میں برطانیہ میں ٹریفک حادثے میں سرپر چوٹ لگنے کے بعد کومہ میں تھے۔
20 سال تک کومے میں رہنے والے سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2025

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادے 20 سال تک کوما میں رہنے کے بعد ہفتے 7 جولائی کو انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ 

شہزادہ الولید سعودی شہزادہ خالد بن طلال کے صاحبزادے تھے اور وہ 2005 میں برطانیہ میں ٹریفک حادثے میں سرپر چوٹ لگنے کے بعد کومہ میں تھے۔

شہزاد الولید بن خالد کی عمر 38 برس تھی اور وہ 20 سال سے مسلسل کنگ فیصل اسپتال میں زیر علاج رہے۔

سعودی شہزادے کے انتقال پر شاہی خاندان، سپریم کورٹ اور کونسل نے خالد بن طلال سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات جبکہ اہل خانہ کیلیے صبر کی دعا کی۔



Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!