40 سال پرانا تنازع حل، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ بند کروادی

40 سال پرانا تنازع حل، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ بند کروادی

ٹرمپ کی دونوں ممالک کے سربراہان کی ٹرمپ کے ساتھ پر یس کانفرنس
40 سال پرانا تنازع حل، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ بند کروادی

ویب ڈیسک

|

9 Aug 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو-کاراباخ کے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے ایک تاریخی امن معاہدے کی ثالثی کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے انہیں نوبل امن انعام دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ معاہدہ چار دہائیوں سے جاری تنازعے کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

 نگورنو-کاراباخ کا علاقہ، جو سوویت دور سے آرمینیائی آبادی کا گڑھ رہا ہے، بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ مانا جاتا ہے۔ 2023 میں آذربائیجان نے اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اس کے بعد سے باکو نے یریوان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں تیز کر دی تھیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں ایک جامع جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے گواہ خود صدر ٹرمپ تھے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت اور سفارت کاری میں تعاون کے لیے راہ ہموار کی ہے اور ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا عہد کیا ہے۔

 معاہدے کے حصے کے طور پر، امریکہ آذربائیجان کے ساتھ فوجی تعاون پر عائد پابندیاں ختم کرے گا۔

یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!