5 hours ago
عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، اعداد و شمار جاری
Webdesk
|
4 Aug 2026
مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے سال 2025 کے حج اور عمرہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 114 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں ایک کروڑ 95 لاکھ سے زائد بین الاقوامی عازمین مملکت پہنچے۔ ان میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی، جبکہ 15 لاکھ افراد نے فریض حج ادا کیا۔
سعودی وژن 2030 کے بنیادی فریم ورک کے تحت جاری کردہ سالانہ رپورٹ 2025 کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب پہنچے والے سب سے زیادہ مصری زائرین جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عمرہ زائرین تھے۔
عازمین کی تعداد میں نمایاں اضافے کے باوجود زائرین نے فراہم کردہ خدمات کو بے حد سراہا۔ سروے کے مطابق 91 فیصد حجاج اور 94 فیصد عمرہ زائرین نے اپنے تجربے کو بہترین قرار دیا۔
اسی سال روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد نے حاضری دی، جبکہ مجموعی طور پر خدمات پر زائرین کے اعتماد اور اطمینان کی شرح 57 فیصد سے بڑھ کر 88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس ضمن میں عمرہ ویزوں پر آنے والے زائرین میں پاکستان، انڈونیشیا اور مصر سرفہرست رہے، اور سال بھر میں مجموعی طور پر 15.03 ملین ویزے جاری کیے گئے جن میں 83 فیصد ویزے صرف عمرہ کی غرض سے دیے گئے۔
Comments
0 comment