عمران خان کی فوری رہائی کیلیے امریکی کانگریس اراکین کا جوبائیڈن کو ایک اور خط

عمران خان کی فوری رہائی کیلیے امریکی کانگریس اراکین کا جوبائیڈن کو ایک اور خط

اراکین کا خط میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم سے مداخلت کا بھی مطالبہ
عمران خان کی فوری رہائی کیلیے امریکی کانگریس اراکین کا جوبائیڈن کو ایک اور خط

ویب ڈیسک

|

16 Nov 2024

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے 46 ممبران نے بانی پی ٹی آئی کی قید اور رہائی سے متعلق صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

امریکی کانگریس اراکین نے صدر جو بائیڈن کو خط میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے آزادی اظہار، کو محدود کرنے پر تشویش ظاہر کی اور لکھا کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عمران خان کی فوری رہائی میں کردار ادا کرے۔

امریکی کانگریس ممبران نے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا ہے ۔امریکی صدر کے نام خط میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جمہوری اقدار کی پامالی پر فوری اقدامات کی اپیل کی ہے ۔

خط میں فروری 2024 کے عام انتخابات کو کانگریس کے اراکین نے دھاندلی زدہ قرار دینے کاالزام عائد کیاہے ۔انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، الیکشن فراڈ، اور حکومتی اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

خط میں دولتِ مشترکہ مبصرین اور یورپی یونین کے رپورٹس کو عوامی سطح پر جاری کرنے سے روکا گیا، جس پر کانگریس نے تحفظات کا اظہار کیا۔خط میں پاکستانی حکام کی جانب سے عوامی آزادیوں، خاص طور پر آزادی اظہار، کو محدود کرنے پر تشویش ظاہر کی گئی اس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، غیر قانونی حراستوں، اور سوشل میڈیا پر پابندیاں شامل ہیں۔

خط میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر قانونی حراست کو اہم نکتہ بنایا گیا، جنہیں پاکستان کا سب سے مقبول سیاسی رہنما قرار دیا گیا ہے۔

خط میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیاہے۔عمران خان کے علاوہ پارٹی کی سینئر قیادت یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی ایک سال سے زیرحراست ہیں۔

خط میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے،پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تشویشات کو سفارت خانے کی پالیسیوں میں شامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

خط میں کہاگیاہے کہ نئی حکومت کے حوالے سے سفارت خانے کے فوری مثبت بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کانگریس نے صدر بائیڈن سے اپیل کی کہ ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔سیاسی قیدیوں بشمول عمران خان کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خط میں مطالبہ کیاکہ اسلام آباد میں نئے سفیر کو انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے مشن کا پابند کیا جائے۔خط میں نیویارک ٹائمز کے رپورٹ کا حوالہ دیا گیا، جس میں موجودہ پاکستانی حکومت کو "فوجی فرنٹ" قرار دیا گیا تھا، اور کہا گیا کہ حکومت اپنی قانونی حیثیت قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ خط امریکی کانگریس کی پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے بحران پر بڑھتی ہوئی تشویش کو اجاگر کرتا ہے۔ہم کانگریس مین امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان معاملات کافوری نوٹس لیاجائے امریکہ کی انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لئے جوپالیسی ہے اس کو آگے بڑھایاجائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!