عمران خان کے وزیراعظم بننے کیخلاف امریکا میں زیادتی کے ملزم نے مہم چلائی

عمران خان کے وزیراعظم بننے کیخلاف امریکا میں زیادتی کے ملزم نے مہم چلائی

امریکی کانگریس کی نگرانی کمیٹی نے جیفری ایپسٹین کے پرانے ای میلز جاری کردیں
عمران خان کے وزیراعظم بننے کیخلاف امریکا میں زیادتی کے ملزم نے مہم چلائی

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

واشنگٹن : امریکی کانگریس کی نگرانی کمیٹی نے جیفری ایپسٹین کے پرانے ای میلز جاری کر دیں۔

ان ای میلز میں ایپسٹین نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے بڑا خطرہ بتایا ہے۔ یہ ای میلز 31 جولائی 2018 کے ہیں، جب پی ٹی آئی نے انتخابات جیتے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپسٹین ایک بدنام فنانسر اور مجرم ہے۔ اس نے ایک نامعلوم شخص سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ترکی کے اردگان، ایران کے خمینی، چین کے شی جن پنگ اور روس کے پوتن سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ جب دوسرے شخص نے حیرت سے پوچھا کہ "پاکستان کا پاپولسٹ لیڈر؟" تو ایپسٹین نے جواب دیا کہ عمران "بہت بری خبر" ہیں۔

ایپسٹین نے بغیر ثبوت کے الزام لگائے کہ عمران سچ بولنے کے قابل نہیں، سخت گیر اسلام پسند ہیں، انہوں نے سابقہ بیوی کو زبردستی اسلام قبول کروایااور پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی وجہ سے وہ زیادہ خطرناک ہیں۔ یہ باتیں ایپسٹین کی ذاتی رائے لگتی ہیں، کوئی سرکاری رپورٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان آکسفورڈ کے گریجویٹ اور مشہور کرکٹر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی تصویر گھوم رہی ہے جو 1990 میں لندن میں غیلین میکسویل کے ساتھ ہے۔

میکسویل ایپسٹین کی ساتھی تھی اور اب 20 سال قید کاٹ رہی ہے۔ یہ ای میلز ایپسٹین کے بڑے نیٹ ورک کو دکھاتے ہیں، جس میں سیاستدان، تاجر اور شاہی خاندان شامل ہیں۔

کچھ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ذکر ہے، جو انہوں نے مسترد کیا ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان اگلے ہفتے مزید دستاویزات جاری کرنے پر ووٹ کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!