6 hours ago
عید الاضحی پر 10 روز کی سرکاری تعطیلات کا فیصلہ
پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے فیس بک پر تصدیق کردی

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
اسلامی مہینے ذی القعدہ کے بعد ذو الحجہ کا مہینے آئے گا جس میں عید الاضحیٰ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے شہریوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے فیس بک پر تصدیق کی کہ کابینہ نے طویل تعطیلات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 17 اور 24 مئی (ہفتے کے دن) دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کاموں میں کوئی خلل نہ آئے۔
شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ تاجروں اور ملازمین نے بھی اس پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments
0 comment