1 hour ago
آبنائے ہرمز پر امریکا کے کنٹرول میں ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی سے ایران کو تقریبا 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہا ہے۔
Webdesk
|
22 Apr 2026
تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، جبکہ ان کے رہنما مر چکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور وہ امریکا کے کنٹرول میں ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی سے ایران کو تقریبا 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہا ہے۔
Comments
0 comment