آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کریگی
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

Webdesk

|

12 Apr 2026

تہران: ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر نے کہا ہے کہ امریکا و اسرائیلی حملوں میں  تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2  ماہ تک70  سے80  فیصد تک بحال ہونیکی امید ہے۔

ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد صادق عظیمفر کا کہنا تھا امید ہے لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریبا 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا جبکہ حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت2  ماہ تک 70 سے 80  فیصد تک بحال ہونیکی امید ہے۔

روسی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کریگی، ہم امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!