آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والوں نے ڈیلیوری بوائے کو ہی مار ڈالا
Webdesk
|
1 Oct 2024
لکھن: بھارتی شہر لکھن میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر مارڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھن میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران قتل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بھرت، ہمانشو نامی شخص کے گھر اسمارٹ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا، ہمانشو نے کیش آن ڈیلیوری پر انڈین آن لائن ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون آرڈر کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھرت جب ہمانشو کے گھر اسمارٹ فون کا آرڈر لے کر پہنچا تو وہاں موجود 2 لوگوں نے بھرت سے اسمارٹ فون لے کر اسے گلا گھونٹ کر مارڈالا اور پھر اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بھرت کے 2روز تک گھر نہ پہنچنے کے بعد اس کے والدین نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور بھرت کے نمبر ٹریسنگ کے ذریعے ہمانشو کے گھر کا پتا لگاتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش ہمانشو اور اس کے ساتھی نے بھرت کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے۔
Comments
0 comment