آسٹریلیا کی دفاعی تاریخ میں پہلی بار خاتون جنرل فوج کی سربراہ مقرر
یہ تقرری آسٹریلوی دفاعی نظام میں ایک نئی روایت کا آغاز ہے
Webdesk
|
13 Apr 2026
سڈنی: آسٹریلیا کی دفاعی تاریخ میں پہلی بار خاتون جنرل کو فوج کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم انتھونی البانیز نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل، جو اس وقت جوائنٹ کیپبلٹیز کی سربراہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تقرری آسٹریلوی دفاعی نظام میں ایک نئی روایت کا آغاز ہے اور جولائی سے ملک کو اپنی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی سربراہ ہوں گی۔
Comments
0 comment