4 hours ago
آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، ایران اور عراق کا مشترکہ میزبانی کا فیصلہ
Webdesk
|
28 Jun 2026
تہران: ایرانی حکام نے سابق رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے اور تدفین سے متعلق انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی یاد میں ہونے والی تقریبات میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تعزیتی اجتماعات کا آغاز 4 جولائی کو تہران اور مذہبی شہر قم سے ہوگا، جبکہ تدفین 9 جولائی کو آیت اللہ علی خامنہ ای کے آبائی شہر مشہد میں کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق مختلف تقریبات میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت کی توقع ہے، جس کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکام کا اندازہ ہے کہ تعزیتی تقریبات میں شرکت کے لیے بہت بڑی تعداد میں لوگ پہنچ سکتے ہیں، تاہم مزید تفصیلات سرکاری اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔
Comments
0 comment