بغیراجازت حج کی کوشش کرنے والوں کو کیا سزا ملے گی؟ اعلان ہوگیا
Webdesk
|
16 May 2024
ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلا اجازت حج کرنے والے شخص کو چاہے وہ مقامی شہری یا غیرملکی ہواسے ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرمجاز طریقے سے حج کرتے پکڑا جانے والا شخص اگر مقدس شہر مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے،حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں پایا گیا تواسے گرفتار کیا جائے گا اور جرمانہ کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کو دوگنا کر دے گی اور حج کے دوران جعلی حج سرگرمیوںکی سختی سے بیخ کنی کی جائے گی۔
Comments
0 comment