بھارت: ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ مچ گئی، 107 افراد ہلاک

بھارت: ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ مچ گئی، 107 افراد ہلاک

بھگدڑ میں کچلے جانے والے 100 سے زائد افراد کو لوگوں نے اپنی آپ کے تحت اسپتالوں میں منتقل کیا۔
بھارت: ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ مچ گئی، 107 افراد ہلاک

Webdesk

|

2 Jul 2024

نئی دہلی: بھارتی گائوں مغل گڑھی میں ہندو دیوتا شیو کے جشن کے پروگرام میں اچانک رش زیادہ ہونے کے سبب بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث 107افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ست سنگ (ایک ہندو مذہبی تقریب) میں پیش آیا۔

بھگدڑ میں کچلے جانے والے 100 سے زائد افراد کو لوگوں نے اپنی آپ کے تحت اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ہلاک ہونے والے ورثا بڑی تعداد میں اسپتال میں پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا تھی تاہم عوام کی تعداد کا پنڈال میں گنجائش سے زیادہ ہونا ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!