بھارت: پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے پر 25 مسلمان گرفتار

بھارت: پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے پر 25 مسلمان گرفتار

قابل ذکر گرفتاریوں میں صحافی جابر حسین، آسام یونیورسٹی کے طالب علم اے کے شامل ہیں۔
بھارت: پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے پر 25 مسلمان گرفتار

Webdesk

|

28 Apr 2025

بھارتی  سیکورٹی ایجنسیوں نے پہلگام کے حالیہ واقعہ پر تنقید کرنے پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، تین ریاستوں میں کم از کم 25 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں پولیس نے سوشل میڈیا پر پہلگام حملے کے بارے میں سوالات اٹھانے پر صحافیوں، طلبا، وکلا، ریٹائرڈ اساتذہ اور یہاں تک کہ ایک موجودہ ممبر اسمبلی (ایم ایل اے)کو حراست میں لیا ہے۔

صرف آسام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں، آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے ایم ایل اے امین الاسلام سب سے پہلے بغاوت کے الزام میں حراست میں لیے گئے تھے، جن پر 2019 کے پلوامہ اور حالیہ پہلگام حملوں کو "حکومتی سازش" قرار دینے کا الزام تھا۔

دیگر قابل ذکر گرفتاریوں میں صحافی جابر حسین، آسام یونیورسٹی کے طالب علم اے کے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان میں کم از کم 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کیونکہ ہندوستانی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات پر قائم ہے، یہاں تک کہ وہ پہلگام حملے کی مکمل تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!