بھارت کے بینگلورو میں شدید بارش، 133سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت کے بینگلورو میں شدید بارش، 133سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بینگلورو میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش نے ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
بھارت کے بینگلورو میں شدید بارش، 133سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Webdesk

|

3 Jun 2024

بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بینگلورو میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن کے باعث 133سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینگلورو میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش نے ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بینگلورو میں 111.1 ملی میٹر  بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

گزشتہ روز ہونے والی برسنے والے بادلوں نے جون میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بینگلورو میں 16جون 1891کو 101.6  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسیات نے بینگلورو کیلئے یلو الرٹ جاری کردیا ہے اور آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!