بھارت میں ہندو رہنما کے قتل کے الزام پر 15 مسلمانوں کو موت کی سزا

بھارت میں ہندو رہنما کے قتل کے الزام پر 15 مسلمانوں کو موت کی سزا

بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو 2021 میں ان کے خاندان کے افراد کے سامنے قتل کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا
بھارت میں ہندو رہنما کے قتل کے الزام پر 15 مسلمانوں کو موت کی سزا

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

بھارتی ریاست کیرالہ کی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما کے قتل کے الزام میں 15 مسلمانوں کو موت کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو 2021 میں ان کے خاندان کے افراد کے سامنے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ پولیس نے مقامی مسلمان تنظیم کے خلاف درج کرکے متعدد مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ رنجیت سری کے قتل میں مسلم گروپ پاپور فرنٹ آف انڈیا ملوث ہے اور اس گروپ کو بھارت نے 2022 میں کالعدم قرار دیا۔

ملزمان کو اس سے قبل کیرالہ کے ضلع الاپیوزا کی سیشن عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا تاہم عدالت نے فیصلے میں ملزمان کو اعلیٰ عدالت میں اپیل کا حق بھی دیا ہے۔

منگل کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سری نواسن کی اہلیہ لیشا نے کہا کہ اگرچہ ان کا نقصان "ناقابل تلافی" تھا، لیکن عدالت کے فیصلے سے ہمیں سکون پہنچا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ سری نواسن کو 19 دسمبر 2021 کو الپپوزا میں ان کے گھر میں ان کی ماں، بیوی اور بیٹی کے سامنے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ 15 مجرموں میں سے 8 براہ راست قتل میں ملوث تھے جبکہ دیگر گھر کے باہر ہتھیاروں کے ساتھ پہرہ دے رہے تھے۔

کچھ مرد PFI کے ممبر تھے جبکہ دیگر اس کی سیاسی اکائی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) سے تعلق رکھتے تھے۔ بی جے پی کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی۔

سری نواسن کا قتل الاپوزا میں ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان کے قتل کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شان کا قتل ہندو قوم پرست بی جے پی کے نظریاتی سر چشمہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔

شان کے قتل کے چند ماہ بعد پولیس نے چارج شیٹ دائر کی جس میں 21 افراد کا نام لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے قتل کے الزام میں آر ایس ایس کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت مل گئی۔ مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہونے والی ہے۔

سری نواسن اور شان کے یکے بعد دیگرے قتل نے کیرالہ کے لوگوں کو چونکا دیا تھا اور قومی سرخیاں بنی تھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!