بھارت میں کچی شراب پینے والے 47 افراد ہلاک، 118 شرابیوں کی حالت غیر

بھارت میں کچی شراب پینے والے 47 افراد ہلاک، 118 شرابیوں کی حالت غیر

متاثرہ افراد اسپتال میں زیر علاج، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا
بھارت میں کچی شراب پینے والے 47 افراد ہلاک، 118 شرابیوں کی حالت غیر

ویب ڈیسک

|

22 Jun 2024

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کچی شراب پینے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کچی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہونے کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جس کے بعد تقریباً 150 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں  اب تک 47 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 100 سے زائد اب بھی زیر علاج ہیں۔ 

مقامی حکام نے بتایا کہ چنایہ سے 150 میل دور ضلع کلاکریچی میں  کچی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کو شدید الٹیوں، ہیضہ اور معدے کے دیگر امراض کی شکایت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق جمعرات کی شام تک کچی شراب پینے سے 36 اموات ہوئی تھیں جبکہ جمعے کو یہ تعداد بڑھ کر 47 تک پہنچ گئی جبکہ 118 متاثرین تاحال اسپتال میں ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کچی شراب بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 لیٹر الکوحل برآمد کیا ہے جب کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 افسران کو بھی معطل کردیا گیا۔ 

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت کچی شراب تیار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہے، کچی شراب میں  استعمال ہونے والا مواد عام طور پر انڈسٹری میں  استعمال ہونے والے کیمیکل سے تیار ہوتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!