بھارت میں خطرناک کیمیکل سے لدا بحری جہاز غرق یاب، ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک
|
26 May 2025
کوچی:انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ساحلی علاقے میں خطرناک کیمیکل سے لدے کنٹرنیروں والا ایک بحری جہاز کے ڈوبنے اور اس سے خطرناک مواد کے رساؤ کے بعد حکام نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔
لائبیریا کے پرچم بردار کارگو جہاز "ویزنگم" نے اتوار کو کیرالہ کے سیاحتی شہر کوچی کے قریب ڈوبنے کے بعد ساحلی علاقوں میں آلودگی کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ یہ جہاز وزِنجم بندرگاہ سے کوچی کی جانب سفر کر رہا تھا۔
کیرالہ کا یہ ساحلی خطہ اپنے خوبصورت مقامات اور سمندری حیاتیاتی تنوع کے لیے مشہور ہے۔
جہاز پر سوار تمام 24 عملے کے ارکان کوباحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا لیکن جہاز کے 640 کنٹینرز میں سے کچھ سمندر میں بہہ کر ساحل کی طرف آ رہے ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کو خدشہ ہے کہ جہاز سے نکلنے والا تیل، ایندھن اور دیگر زہریلے مادے مقامی لوگوں اور سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
ریاستی وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "تیل کے پھیلاؤ کا خطرہ پورے ساحل تک موجود ہے، اس لیے ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔" مقامی انتظامیہ نے سمندر کے کنارے رہنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹینرز یا تیل کے تیل کے تھکڑوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ماہی گیروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ڈوبے ہوئے جہاز کے قریب جانے سے گریز کریں۔
انڈین کوسٹ گارڈ نے آلودگی روکنے کے لیے خصوصی آلات سے لیس جہاز تعینات کر دیا ہے، جبکہ تیل کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے ہوائی سرویلنس بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر فوری طور پر رساؤ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
Comments
0 comment