بھارت میں مسلم نوجوان نے روزے کی حالت میں ہندو دوست کو خون دے کر نئی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک
|
21 Mar 2025
بھارت میں روزے کے دوران اپنے دوست کو خون کا عطیہ دینے والے 27 سالہ مسلم نوجوان نے نئی مثال قائم کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ مسلم نوجوان نعیم ملیتا نے روزے کی حالت میں ایک ہندو خاتون سنگیتا گھوش کو خون کا عطیہ دیا، جو گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
سنگیتا گھوش، جو نادیہ کے ماجدیا کی رہائشی ہیں انہیں اپنی صحت کی خرابی کے باعث وقفے وقفے سے خون کی منتقلی کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایمرجنسی بلڈ سروس (EBS) کی درخواست پر نعیم ملیتا نے فوری طور پر مدد کی پیشکش کی، بغیر اس بات کی پرواہ کیے کہ خون کا وصول کنندہ کون ہے یا اس کا مذہبی پس منظر کیا ہے۔
نعیم ملیتا نے روزے کی حالت میں بھی اس انسان دوست کام کو انجام دیا۔ ان کا یہ عمل خودغرضی اور ہمدردی کی ایک بہترین مثال ہے۔
سنگیتا گھوش کے بیٹے سنجو گھوش، جو خود بھی EBS کے رضاکار ہیں، انہوں نے نعیم ملیتا کے فوری جواب پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں نعیم کی مدد نے ان کے خاندان کو بہت تقویت بخشی ہے۔
نعیم ملیتا کا یہ عمل مذہبی تعصبات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ایک روشن مثال ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینے کا فیصلہ نعیم کی بے لوثی اور ہمدردی کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments
0 comment