بھارت میں انشورنس رقم کیلیے تاجر نے اپنے ہم شکل ٹرک ڈرائیور کو قتل کردیا

بھارت میں انشورنس رقم کیلیے تاجر نے اپنے ہم شکل ٹرک ڈرائیور کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
بھارت میں انشورنس رقم کیلیے تاجر نے اپنے ہم شکل ٹرک ڈرائیور کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2024

بھارت میں ایک کاروباری شخصیت نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلیے اپنے ہمشکل کو قتل کردیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں کاروبار کرنے والی معروف شخصیت کو پولیس نے ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم کی شناخت مُنی سوامی گاؤڈا کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد مُنی سوامی گاؤڈا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ منصوبے میں شامل اُس کی اہلیہ مفرور ہے۔ تاجر نے انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلیے اپنے ہم شکل ٹرک ڈرائیور کو قتل کیا۔

ٹرک ڈرائیور کی اہلیہ شلپار نے اپنے شوہر کی لاش کی شناخت کی تو سارا بھید کھلا کیونکہ یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ معروف تاجر روڈ ایکسیڈینٹ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

تاجر نے بتایا کہ اُس نے یہ ڈرامہ اپنے کاروباری اور معاشی حالات بہتر کرنے کیلیے کیے تھے کیونکہ اُس نے انشورنس پالیسیاں لی ہوئی تھیں۔ ’ہم نے ایک بھکاری کو اپنے ساتھ ٹرک میں سفر کرنے کی لالچ دی جس کے بعد ٹائر پھٹنے کا بہانہ کر کے گاؤڈا نے اسے ٹرک کے ٹائروں کے نیچے دھکیل دیا۔

اس دوران ٹرک ڈرائیور دیویندرا نائکہ نے اس واقعے کو حادثے کا رنگ دیا گیا۔ گاؤڈا کا پول اس وقت کھلا جب جعلی آخری رسومات کے بعد اُس کی ملاقات سری نواس نامی ایک دور کے رشتے دار سے ہوئی۔

سری نواس جو پیشے کے لحاظ سے پولیس انسپکٹر ہے، اس سے اس واقعے کی فوری اطلاع گنڈاسی پولیس انپسکٹر کو دی۔تفتیش کے دوران مُنی سوامی گاؤڈا نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹائروں کی دکان چلاتے ہوئے قرضے میں پھنس چکا تھا جس کے بعد اُس نے انشورنس حاصل کرنے کے لیے یہ جرم کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!