بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر سیاست دان سمیت چار مسلمان گرفتار

بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر سیاست دان سمیت چار مسلمان گرفتار

حراست میں لیے گئے افراد میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین بھی شامل ہیں
بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر سیاست دان سمیت چار مسلمان گرفتار

Webdesk

|

6 Mar 2024

بھارت میں پولیس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر سیاسی رہنما سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے کے الزام پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق سید نصیر حسین ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے۔ جن 3 شہریوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ان کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ان تین گرفتاریوں کے بعد بی جے پی کے چالیس سالہ کارکن روی کو بھی گرفتار کیا، جس پر دسمبر 2022 میں احتجاج کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!