بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، انسانی جانوں کا ضیاع

بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، انسانی جانوں کا ضیاع

دھماکے کے نتیجے میں اطراف کے 100 گھر شدید متاثر ہوئے ہیں، 200 سے زائد زخمی
بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، انسانی جانوں کا ضیاع

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

بھارتی ریاست مدھیا پردیش ضلع ہاردھا میں قائم باری گرہ میں قائم پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے بعد اطراف کے گھروں میں بھی آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں درجنوں شہری جبکہ 100 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں اب تک 11 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 200 سے زائد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ مدھیا پردیش موہن یادیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام کو آگ پر قابو پانے سمیت امدادی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔

ریسکیو حکام نے فیکٹری اور متاثرہ گھروں سے تقریباً 170 ایسے افراد کو ریسکیو کیا، جن میں سے 34 کو بھوپال اور ہوشنگ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 140 تاحال زیر علاج ہیں جبکہ باقی کو ابتدائی امداد دینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!