بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی کر کے سکھ زائرین پر پابندی لگادی

بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی کر کے سکھ زائرین پر پابندی لگادی

بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے اور جواب پر یہ قدم اٹھایا ہے
بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی کر کے سکھ زائرین پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد کرتارپور راہداری کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد سکھ زائرین اب مقدس مقام تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ اقدام بھارتی فضائی حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔  

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر میزائیل حملے کیے، جس کے نتیجے میں:31 شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے (جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں)  اس کے علاوہ پاکستانی فورسز نے 7 ڈرونز بھی تباہ کیے ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق، مودی حکومت نے کارتارپور راہداری کو "مزید نوٹس تک" بند کر دیا ہے، جس کے بعد سکھ زائرین پاکستان میں واقع گردوارہ دربار صاحب (نارووال) تک نہیں جا سکیں گے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ پاکستان نے پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا، لیکن سکھ یاتریوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا تھا۔  

کرتارپور راہداری سکھوں کے لیے انتہائی مقدس راستہ ہے، جو انہیں گرو نانک دیو جی کے آخری آرام گاہ تک پہنچاتا ہے۔ بھارت کے اس فیصلے سے سیکڑوں زائرین متاثر ہوئے ہیں، جنہیں اب تک بین المذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔  

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سکھ یاتریوں کے لیے راہداری کو کھلا رکھا ہے، لیکن بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر اسے بند کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ "مذہبی سیاحت کو سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!