14 hours ago
بھارتی فوج کے اہم جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا، 3 سال بعد رپورٹ سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2024
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہوئی جس کی تحقیقات کیلیے حکومت نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
آنجہانی بپن کو مودی کا بہت قریبی سمجھا جاتا تھا اور اُن کے ہیلی کاپٹر کو تین سال قبل حادثہ پیش آیا۔
تحقیقاتی رپورٹ لوک سبھا کے اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع نے پیش کی اور بتایا کہ 8 دسمبر 2021 کو پیش آنے والا ہیلی کاپٹر حادثہ انسانی غلطی تھی۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی ممکنہ وجہ کا پتا لگانے کے لیے دستیاب گواہوں سے گفتگو کی، اس کے ساتھ ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کا مکمل تجزیہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022-2021 میں مجوعی طور پر 9 حادثات پیش آئے۔ 8 دسمبر کو جنرل پبن راوت کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا حادثہ انسانی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔
Comments
0 comment