بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ

بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ

طیارہ اب تک بھارتی ائیرفورس کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں میں سے ایک تھا۔
بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ

Webdesk

|

22 Feb 2026

ممبئی: مقامی طور پر تیار کیے جانے والے بھارتی جنگی طیارے تیجس کا ایک اور حادثے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے تیجس کا حادثہ پیش آیا، حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا تاہم جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

طیارہ اب تک بھارتی ائیرفورس کو فراہم کیے گئے 32  طیاروں میں سے ایک تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تیجس کا تیسرا حادثہ ہے، پہلا حادثہ جیسلمیر میں مارچ 2024 میں ہوا، دوسرا گزشتہ سال دبئی ائیر شو میں ہوا۔

خیال رہے کہ  بھارتی ائیرفورس نے تیجس کے 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر کیا ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!