بھارتی ونگ کمانڈر کی خاتون فلائنگ افسر سے زیادتی

بھارتی ونگ کمانڈر کی خاتون فلائنگ افسر سے زیادتی

خاتون فلائنگ آفیسر کو ونگ کمانڈر نے سال نو کی پارٹی پر نشانہ بنایا، مقدمہ درج
بھارتی ونگ کمانڈر کی خاتون فلائنگ افسر سے زیادتی

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2024

بھارتی فضائیہ کی خاتون فلائنگ آفیسر کو ونگ کمانڈر نے اپنی جنسی حیوانیت کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کی 24 سالہ خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر 38 سالہ پی کے سہراوت کے خلاف مقدمہ ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیا گیا۔ خاتون فلائنگ آفیسر کے مطابق31 دسمبر 2023 کو آفیسرز میس میں سال نو کی پارٹی کے دوران ونگ کمانڈر تحفہ دینے کے بہانے کمرے میں لے گیا تھا اور مزاحمت و التجا کے باوجود قابو کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون افسر کا کہنا ہے کہ اسے خاموش نہ رہنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور ذہنی طور پر ہراساں کر کہ سماجی بائیکاٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں بلکہ ماضی میں بھی بھارتی فوج میں سینیئر اور جونئیر افسران کی جانب سے خواتین کے خلاف ریپ، ہراسانی اور جنسی حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!