بحرین کی آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے عالمی منظوری کی تجویز

بحرین کی آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے عالمی منظوری کی تجویز

آنے والے دنوں میں اس معاملے پر بڑی طاقتوں کے درمیان مشاورت میں تیزی آ سکتی ہے
بحرین کی آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے عالمی منظوری کی تجویز

Webdesk

|

24 Mar 2026

بحرین نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ایک اہم سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے طاقت کے استعمال کی منظوری لینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے ایک مسودہ قرارداد تیار کیا گیا ہے جس میں حالات سے نمٹنے کیلئے “ضروری اقدامات” کی اجازت دینے کی بات کی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس تجویز کو امریکہ اور خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری کے امکانات تاحال غیر یقینی بتائے جا رہے ہیں۔

بحرین کی جانب سے یہ بھی تجویز سامنے آئی ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک مشترکہ بحری اتحاد قائم کیا جائے۔ یہ گزرگاہ عالمی تجارت خصوصاً تیل کی ترسیل کے حوالے سے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

دوسری طرف فرانس بھی اسی معاملے پر ایک متبادل قرارداد پر کام کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں اس معاملے پر بڑی طاقتوں کے درمیان مشاورت میں تیزی آ سکتی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی معیشت پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!