7 hours ago
بجلی غائب، زندگی مفلوج؛ کیوبا بڑے بلیک آؤٹ کی لپیٹ میں آگیا
Webdesk
|
3 Aug 2026
کیوبا کا قومی بجلی کا نظام اتوار کی شب اچانک مکمل طور پر بند ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریبا ایک کروڑ آبادی پر مشتمل پورا جزیرہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
سرکاری بجلی فراہم کرنے والے ادارے یونین الیکٹرکا ڈی کیوبا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر قومی پاور گرڈ کے مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی، تاہم فوری طور پر خرابی کی وجہ یا بجلی کی بحالی کے ممکنہ وقت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بلیک آٹ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جولائی کے دوران کیوبا تین بڑے ملک گیر بلیک آٹس کا سامنا کر چکا ہے، جس سے ملک میں توانائی کے بحران کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں اور تیل کی فراہمی میں مشکلات کے باعث کیوبا کا پہلے سے بوسیدہ توانائی کا بنیادی ڈھانچہ شدید دبا کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں بجلی کی طویل بندشیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔
حکام نے بجلی کی مکمل بحالی کے لیے اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم خبر فائل ہونے تک ملک کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے۔
Comments
0 comment