12 hours ago
بندر عباس پور دھماکا، ہلاکتیں 40 ہوگئیں، 1200 زخمی، آگ تاحال بے قابو

ویب ڈیسک
|
28 Apr 2025
بندرعباس پورٹ دھماکا: 40 ہلاک، 1200 زخمی، آگ تاحال بے قابو
بندرعباس: ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے بڑے دھماکے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔
واقعے کے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پورٹ پر لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔
روس نے ایران کو امداد کی پیشکش کی ہے اور روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع نے بین الاقوامی میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ پورٹ پر فوجی سازوسامان موجود تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے واقعے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی اور عدالتی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بے نقاب کرکے قانونی کارروائی کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں کوئی حتمی بیان نہیں دیا جائے گا۔
Comments
0 comment