بنگلا دیش میں سورج آگ برسانے لگا، تعلیمی ادارے بند

بنگلا دیش میں سورج آگ برسانے لگا، تعلیمی ادارے بند

بنگلادیش کی 76 سالہ تاریخ میں شدید ترین گرمی ریکارڈ کی گئی ہے
بنگلا دیش میں سورج آگ برسانے لگا، تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

بنگلادیش میں شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر ہفتے کو بھی بند رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جس کے سبب گرمی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور شہری پریشان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اتوار سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔

حکومت نے ڈھاکا میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے سڑکوں پر واٹر اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میئر ڈھاکا نے بتایا کہ 2 گاڑیاں روزانہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک چار لاکھ لیٹر پانی سڑکوں پر اسپرے کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تنگ گلیوں میں پانی چھڑکنے کیلئے چھوٹی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی، حکام کو آئندہ ہفتے کے اندر پارکس اور کھیل کے میدانوں میں بھی واٹر سپرے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ڈھاکا کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے 200 واٹر ٹرک متحرک کردیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!