بنگلا دیشی طالبہ پوسٹ لائک کرنے پر بھارت سے ڈی پورٹ
حال ہی میں مذکورہ طالبہ نے بھارت مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کو لائک کیا تھا
Webdesk
|
27 Aug 2024
نئی دہلی: بھارت میں زیر تعلیم بنگلا دیشی طالبہ کو بھارت مخالف سوشل میڈیا پوسٹ لائک کرنے پر اپنے آبائی ملک واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی طالبہ نے 2021 میں ضلع آسام کے علاقے سلچر میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(این آئی ٹی)میں داخلہ لیا تھا۔
حال ہی میں مذکورہ طالبہ نے بھارت مخالف سوشل میڈیا پوسٹ کو لائک کیا تھا جس کے بعد اسے ساتھی طالب علموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں معاملہ اس قدر بگڑ گیاکہ بات پولیس تھانے تک جاپہنچی اور مذکوہ بنگلا دیشی طالبہ کے خلاف شکایات درج کر لی گئیں۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے گزشتہ روز سرحدی علاقے کریم گنج سے بنگلا دیشی طالبہ کو واپس اپنے ملک بھیج دیا۔
Comments
0 comment