بنگلہ دیش میں مسلسل تیسرے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

بنگلہ دیش میں مسلسل تیسرے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

مجاز حکام کی منظوری کے بعد موجودہ قیمتیں پورے اگست نافذ العمل رہیں گی۔
بنگلہ دیش میں مسلسل تیسرے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Webdesk

|

31 Jul 2026

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی حکومت نے مسلسل تیسرے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ڈھاکا میں جاری اعلامیے کے مطابق اگست کے دوران بھی صارفین پیٹرولیم مصنوعات موجودہ نرخوں پر ہی خرید سکیں گے۔ یہ قیمتیں 31 مئی 2026 کو جون کے لیے مقرر کی گئی تھیں اور اب اگست میں بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جمعرات کو بنگلہ دیش کی وزارت توانائی و معدنی وسائل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجاز حکام کی منظوری کے بعد موجودہ قیمتیں پورے اگست نافذ العمل رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!