7 hours ago
ابراہام لنکن بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
Webdesk
|
7 Jul 2026
تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن بحیرہ عمان سے نکل کر بحیرہ عرب میں داخل ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی بحری بیڑے کی پوزیشن میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔
22 جون اور 5 جولائی کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر کے تقابلی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو ایس ایس ابراہام لنکن، جو پہلے ایران کی بندرگاہ چابہار سے تقریبا 140 کلومیٹر دور بحیرہ عمان میں موجود تھا. اب تقریبا 207 کلومیٹر جنوب کی جانب بحیرہ عرب میں منتقل ہو چکا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معلومات سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے پر مبنی ہیں. تاہم امریکی حکام نے اس بحری نقل و حرکت کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Comments
0 comment