ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کا تعین ہوگیا، حتمی رپورٹ جاری
19 مئی کو سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا
ویب ڈیسک
|
2 Sep 2024
ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ جس میں حادثے کیوجہ کا تعین کیا گیا ہے۔
تہران سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے گرا جبکہ دھند اور موسم کی خراب صورتحال بھی تباہی کیوجہ بنی۔
یاد رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو شمالی ایران میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں ان سمیت 7 افراد کی موت ہوئی تھی۔
Comments
0 comment