برطانیہ کی ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاری

برطانیہ کی ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاری

یورپی یونین پہلے ہی فروری میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر چکا ہے
برطانیہ کی ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاری

Webdesk

|

26 Apr 2026

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق اس مجوزہ اقدام کا مقصد ایران کی مذہبی حکومت کے ناقدین اور مختلف یہودی گروہوں کے مطالبات کو پورا کرنا ہے، جو طویل عرصے سے اس تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو یہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب کسی خودمختار ملک کی باقاعدہ مسلح فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔

 اس سے قبل برطانیہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت صرف غیر ریاستی تنظیموں کو ہی دہشتگرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین پہلے ہی فروری میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر چکا ہے، جس کے بعد برطانیہ کا یہ ممکنہ اقدام مغربی ممالک کی پالیسی میں مزید ہم آہنگی پیدا کر سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!