برطانیہ میں 15 سالہ طالب علم سے جنسی تعلقات رکھنے والی ٹیچر گرفتار
ویب ڈیسک
|
9 May 2024
مانچسٹر: برطانیہ میں پندرہ سالہ طالب علم سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے بعد بچی کی ماں بننے والی ٹیچر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایک اسکول میں تعلیم دینے والی ربیکا جوانس نامی خاتون ٹیچر نے اپنی کلاس کتے پندرہ سالہ طالب علم سے جنسی تعلقات قائم کیے۔
ان تعلقات کی وجہ سے خاتون ٹیچر کے ہاں لڑکی کی پیدائش بھی ہوئی۔
معاملہ والدین کے سامنے اُس وقت آیا جب 2021 میں طالب علم اپنے والدین سے دوست کے گھر کا کہہ کر گیا اور پھر اپنی ٹیچر کے ساتھ بیڈ روم کی تصاویر گروپس میں بھیجیں جس کے بعد یہ تصاویر ایک این جو او کے پاس گئیں اور انہوں نے تیس سالہ ٹیچر کے خلاف پولیس سے رجوع کیا۔
این جی او کی شکایت پر پولیس نے ربیکا جوانس کو گرفتار کیا تاہم اُسے عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا جس کے بعد طالب علم کے والدین کی شکایت پر ان کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔
دوران تفتیش خاتون ٹیچر نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل بھی اُس کے ایک طالب علم سے جنسی تعلقات تھے اور اب وہ پاس آؤٹ ہوکر چلا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے خلاف نابالغ بچوں کو ورغلا کر غیر قانونی تعلقات رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت میں چالان پیش کیا ہے۔
Comments
0 comment