برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر آپریشن کے دوران مریض کو چھوڑ کر نرس سے سیکس کرتا پکڑا گیا

برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر آپریشن کے دوران مریض کو چھوڑ کر نرس سے سیکس کرتا پکڑا گیا

ڈاکٹر انجم کو حال ہی میں دوبارہ پیکٹس کی اجازت ملہ
برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر آپریشن کے دوران مریض کو چھوڑ کر نرس سے سیکس کرتا پکڑا گیا

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

برطانیہ میں تعینات ایک پاکستانی ڈاکٹر نے مریض کو بیہوش کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر چھوڑ کر نرس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ 

یہ شرمناک واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک ساتھی نرس اچانک کمرے میں داخل ہوئی اور دونوں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔

رپورٹس کے مطابق 44 سالہ ڈاکٹر انجم اسلام، جو کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ کے طور پر ٹیمسائیڈ اسپتال مانچسٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے، نے 2023 میں مریض کو بے ہوش کرنے کے بعد کہا کہ وہ ’’آرام کا وقفہ‘‘ لینے جا رہے ہیں۔ لیکن اس دوران وہ قریبی آپریشن تھیٹر میں گئے جہاں ان کی نرس (جسے ’’نرس سی‘‘ کہا گیا) کے ساتھ سیکس کیا۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر اسپتال انتظامیہ کو دے دی گئی۔ ڈاکٹر انجم نے تسلیم کیا کہ وہ تقریباً 8 منٹ تک آپریشن تھیٹر سے غائب رہے، تاہم خوش قسمتی سے مریض کی سرجری بغیر کسی بڑے مسئلے کے جاری رہی۔

ڈاکٹر انجم نے میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل سروس میں پیش ہو کر اپنے رویے کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’یہ سب میری ہی غلطی تھی، میں سب سے معذرت خواہ ہوں۔ یہ میری زندگی کی ایک بڑی لغزش تھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ان کی ذاتی زندگی کے ایک مشکل دور میں پیش آیا، جب ان کی بچی قبل از وقت پیدا ہوئی تھی اور گھریلو مسائل شدید تھے۔

جنرل میڈیکل کونسل (جی ایم سی) نے عدالت میں ان کے خلاف شواہد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ کسی بھی میڈیکل پروفیشنل کے شایانِ شان نہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر انجم واقعے کے بعد پاکستان واپس آ گئے تھے، تاہم حالیہ دنوں میں انہوں نے دوبارہ برطانیہ میں پریکٹس کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!