برطانیہ میں تراویح پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں پر مسجد کے سامنے چاقو حملہ، پاکستانی نوجوان شہید

برطانیہ میں تراویح پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں پر مسجد کے سامنے چاقو حملہ، پاکستانی نوجوان شہید

افسوسناک واقعہ برمنگھم میں پیش آیا ہے
برطانیہ میں تراویح پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں پر مسجد کے سامنے چاقو حملہ، پاکستانی نوجوان شہید

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2026

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 18 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی رات نمازِ تراویح کے دوران اولڈبری جامع مسجد کی پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ 

تاہم 18 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے عینی شاہدین اور علاقے میں موجود افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر حکام سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!