بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے حملہ آوروں کی ساکھ پر بد نما داغ ہیں، روس

بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے حملہ آوروں کی ساکھ پر بد نما داغ ہیں، روس

یہ ایرانی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ضمانتوں کے تحت آتی ہیں۔
بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے حملہ آوروں کی ساکھ پر بد نما داغ ہیں، روس

Webdesk

|

5 Apr 2026

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے حملہ آوروں کی ساکھ پر بد نما داغ ہیں۔

العربیہ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے ان میزائلوں کو بھیجنے والوں کی ساکھ پر ایک بدنما داغ ہیں۔

ماریا زاخارووا نے یاد دلایا کہ یہ ایرانی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ضمانتوں کے تحت آتی ہیں۔

وزارت کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہ غیر قانونی اور لاپرواہ اقدامات ان لوگوں کی بین الاقوامی ساکھ پر ایک انمٹ داغ ہیں جو بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ضمانتوں کے تحت دیگر ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں اور انہیں تباہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!