بیروت پر اسرائیل کا حملہ، دو بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 74 زخمی

بیروت پر اسرائیل کا حملہ، دو بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 74 زخمی

اسرائیل کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر فواد کی ہلاکت کا دعوی
بیروت پر اسرائیل کا حملہ، دو بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 74 زخمی

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2024

اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادی پر ایک روزقبل ہونے والے حملے کا ردعمل دیتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت پر گولے اور راکٹ برسا دیے۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے بیروت میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں بلڈنگ کو نقصان بھی پہنچا جبکہ وہاں پر کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں دو بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوئے جبکہ 74 زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے حملے میں حزب اللہ کے اہم کمناڈر فواد شگر کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے محسن فواد کے حملے میں مرنے کی تصدیق کردی ہے۔ فواد شکر کے سر کی قیمت امریکا نے پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔

اسرائیل کے مطابق کارروائی گولان کے پہاڑیوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی، ان حملوں میں دروز نسل سے تعلق رکھنے والے 12 اسرائیلی شہری مارے گئے تھے۔

دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی حملے سے متعلق لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد شہد اور 74 زخمی ہوگئے ہیں تاہم جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب مکاتی نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا ہے اور حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!